سپریم کورٹ کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں پولیس کی عدم شرکت

رجسٹرار سپریم کورٹ نے ذمہ دار پولیس فسران کے نہ آنے پرتشویش کا اظہارکیا


ویب ڈیسک May 13, 2023
رجسٹرار سپریم کورٹ نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو اجلاس میں طلب کیا تھا:فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے حکام شریک نہیں ہوئے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی زیر صدارت سیکورٹی سے متعلق اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے کسی افسر نے شرکت نہیں کی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے ذمہ دار پولیس فسران کے نہ آنے پرتشویش کا اظہارکیا اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو پیر کے روز سیکورٹی پلان اور انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو سپریم کورٹ کے سامنے ممکنہ دھرنے اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سیکورٹی پلان اور انتظامات سے متعلق امور پرلائحہ عمل پرتبادلہ خیال کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، اے آئی جی اپیشل برانچ، ڈی آئی جی آپریشن ، ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو اجلاس میں طلب کیا تھا۔

سپریم کورٹ میں پیر کو انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہے جبکہ پی ڈی ایم نے بھی سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں