خیبر پختون خوا میں تمام تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان

پیر سے میٹرک کے امتحانات بھی شروع کر دیے جائیں گے


ویب ڈیسک May 13, 2023
پیر سے میٹرک کے امتحانات بھی شروع کر دیے جائیں گے

صوبائی حکومت نے پیر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کر دیے۔

پیر 15 مئی سے تمام سرکاری جامعات اور کالج کے ساتھ ساتھ میٹرک کے امتحانات بھی شروع کر دیے جائیں گے۔

پشاور سمیت صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز نے 10 سے 13 مئی تک ملتوی کردہ پرچوں کا نیا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔

پیر 15 مئی سے 18 مئی تک تمام پرچے پرانے شیڈول کے مطابق ہی لئے جائیں گے۔ 10 سے 13 مئی تک ملتوی پرچے 19 سے 23 مئی تک شیڈول کر دیے گئے ہیں۔

23 مئی سے شروع ہونے والے پریکٹیکل اب 25 سے 30 مئی تک کرائے جائیں گے۔ ایف اے ایف ایس سی کے بورڈ امتحانات جو 30 مئی سے شروع ہونے جار رہے تھے اب 8 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں