پیمرا کے سابق چیرمین چوہدری رشید احمد نے اپنی برطرفی کے حکومتی فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چوہدری رشید احمد نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں سیکریٹری انفارمیشن، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے من پسند افراد کو نوازنے کے لئے ان پر استعفے کے لئے دباؤ ڈالا لیکن جب انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا تو حکومت نے پیمرا آرڈیننس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں غیر قانونی طور پر برطرف کیا لہٰذا عدالت حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی دوبارہ بحالی کے اقدامات جاری کرے۔
واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے 17 اپریل کو چوہدری رشید احمد کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔