وفاقی شرعی عدات کے چیف جسٹس کی تقرری کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 15 مئی کوجوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان نے وفاقی شرعی عدالت میں چیف جسٹس مقرر کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 15 مئی کوجوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔


شرعی عدالت کیلئے جسٹس ریٹائرڈ اقبال حمید الرحمان کا نام پر غور ہوگا۔

واضح رہے کہ جسٹس اقبال حمید الرحمان اس سے پہلے بطور سپریم کورٹ جج اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جج بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور چیف جسٹس تقرریوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر انہوں نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
Load Next Story