کراچی میں گرمی کی لہر مزید کئی روز برقرار رہنے کا امکان

ہفتے کو پارہ 37.7 ڈگری رہا، ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی گئی


Staff Reporter May 13, 2023
فوٹو: فائل

شہر میں گرم و مرطوب موسم مذید کئی روز تک برقرار رہ سکتا ہے، ہفتے کو پارہ 37.7 ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی بندش کے سبب ہفتے کو بھی شہر میں موسم گرم اورمرطوب رہا، ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی گئی، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.7 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی میں موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دادو، جیکب آباد، سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 45 سے47 ڈگری رہنے کی توقع ہے، 15/16 مئی کو دادو، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ اور سکھر میں کہیں کہیں گرد وغبار/ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں