ملک میں جاری سیاسی بحران پر عاصم اظہر اور عبدالحنان کے گانوں کی ریلیز ملتوی

جب تک حالات نارمل نہیں ہوجاتے میں اپنے گانے کی کوئی تشہیری مہم نہیں چلاؤں گا، عاصم اظہر


ویب ڈیسک May 13, 2023
Asim Azhar

ملک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے پاکستانی گلوکاروں عاصم اظہر اور عبدالحنان نے اپنے گانوں کی ریلیز ملتوی کردی۔

عاصم اظہر ایک خاتون گلوکارہ کے ساتھ اپنا گانا پیش کرنے والے تھے لیکن ملک میں جاری بحرانی صورتحال کی وجہ سے وہ گانے کیلئے کسی قسم کی تشہیری مہم کے حق میں نہیں ہیں۔

asd

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو لکھا کہ انہیں علم ہے کہ لوگ ان گانے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں لیکن ملک میں جاری صورتحال کی وجہ سے وہ مناسب نہیں سمجھتے کہ اسے ریلیز کیا جائے اور جب تک حالات نارمل نہیں ہوجاتے وہ اس کی تشہیری مہم نہیں چلائیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بطور فنکار ہم صرف محبت اور برداشت کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ہم ہر ایک کیلئے دعاگو ہیں۔

sfff

اسی طرح گلوکار عبد الحنان نے بھی اپنے گانے 'آنکھوں آنکھوں میں' کے ریلیز کو ملتوی کردیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ موجود حالات کے پیش نظر گانے کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا ہے، میرا دل میرے ملک اور لوگوں کیلئے خون کے آنسو رو رہا ہے، بہتری کیلئے دعاگو ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں