بنگلادیش میں خطرناک طوفان کی پیشگوئی ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری
موچا نامی طوفان بنگلہ دیش میں تقریباً دو دہائیوں میں آئے طاقتور ترین طوفانوں میں سے ایک ہے
بنگلا دیشی حکام نے خطرناک طوفان کو مدنظر رکھتے ہوئے ساحلی خطوں سے لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کا حکم دے دیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں خطرناک طوفان اور اس سے ہونے والی ممکنہ تباہی کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
موچا نامی طوفان بنگلہ دیش میں تقریباً دو دہائیوں میں دیکھے گئے طاقتور ترین طوفانوں میں سے ایک ہے جس کی پیشگوئی اتوار کو بنگلہ دیش-میانمار سرحد کے قریب کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس سے دنیا کے سب سے بڑے روہنگیا پناہ گزین کیمپ کو زیادہ خطرہ ہے۔
بنگلادیش کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ منسٹری کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہمارے جنوب مشرقی ساحلی خطوں میں لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
منسٹری کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب محکمہ موسمیات نے اپنا تازہ ترین خصوصی موسمیاتی بلیٹن جاری کیا جس میں جنوب مشرقی چٹوگرام اور کاکس بازار کی سمندری بندرگاہوں پر 'خطرے کا بڑا سگنل نمبر 8' لہرانے کے لیے کہا گیا۔