پی ڈی ایم کے ممکنہ احتجاج پر سپریم کورٹ بار عدالت عظمیٰ کیلیے میدان میں آگئی

سپریم کورٹ کا تحفظ یقینی بنائیں گے،تقدس مجروح کرنے کی کوشش ناکام ہوگی، صدر سپریم کورٹ بار


ویب ڈیسک May 13, 2023
فوٹو فائل

سپریم کورٹ بار نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دھرنے کے پیش نظر عدالت عظمیٰ سے بھرپور یکجہتی کا اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر عابد ایس زبیری، سیکرٹری سپریم کورٹ بار مقتدیر اختر شبیر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاسی جماعتوں کے اعلان کردہ احتجاج کے خلاف سپریم کورٹ کی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا تحفظ یقینی بنائیں گے،تقدس مجروح کرنے کی کوشش ناکام ہوگی، پرتشدد دھرنا اور احتجاج کا اعلان، قانون کی خلاف ورزی اور امن و امان کے لیے خطرہ ہوگا، اسلام آباد میں پہلے ہی آئین کے آرٹیکل 245 کو لاگو کیا جا چکا ہے۔

سپریم کورٹ بار نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اداروں پر فرض ہے کہ سپریم کورٹ کی حفاظت کیلیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کریں، سپریم کورٹ بار آئین پاکستان، قانون کی حکمرانی اور عدالت کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاج اور اظہار رائے کی آزادی کے حق کو تسلیم کرتے ہیں، سپریم کورٹ کے اختیار کو کمزور کرنے یا چیلنج کرنے کی کوئی بھی کوشش جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں