صوارا بھاسکر فلم ’’نل بٹے سناٹا ‘‘ میں ماں کا کردار ادا کریں گی

فلم کی ہدایات اشونی لائیرتیواری دیں گے،شوٹنگ آگرہ میں ہوگی جو جون کے آخر میں شروع کی جائے گی


Showbiz Desk April 24, 2014
رانجھنا کے بعد کسی بہترین فلم کا انتظار کررہی تھی ،پہلی مرتبہ ماں کا کردار کررہی ہوں جو بڑے چیلنج سے کم نہیں،صوارا بھاسکر ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ فلموں ''تنوویڈز منو'' اور رانجھنا میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صوارا بھاسکر (Swara Bhaskar) ہدایتکار اشونی لائیر تیواری (Ashwiny Iyer Tiwari) کی فلم ''نِل بٹے سناٹا'' میں ماں کا کردار ادا کریں گی ہدایتکار کے مطابق 27 سالہ اداکارہ کے لیے اس کردار کا نبھانا مشکل تو نہیں مگر چیلنجنگ ضرور ہے۔

اشوانی اشوانی لائیر تیواری کا کہنا ہے کہ بہت سی اداکارائیں اس طرح کے کردار ادا نہیں کرنا چاہتی کیونکہ اس پر اپنی پرفارمنس دکھانا بہت چیلنچنگ اور مشکل ہوتا ہے ۔ فلم کی کہانی ایک ماں ا ور اس کی 13 سالہ بیٹی میں جاری کھینچا تانی پر مبنی ہے جس کی شوٹنگ آگرہ میں جون سے شروع کی جائے گی واضح رہے کہ صوارا بھاسکر سورج بھرجاتیہ کی فلم پریم رتن دھن پایو میں بھی سلمان خان کے ساتھ اہم کردار ادا کررہی ہیں۔صوارا بھاسکر کا کہنا ہے کہ ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم رانجھنا کی کامیابی کے بعد میں عجیب طرح کی مشکلات میں پھنس گئی تھی ۔ مجھے کئی فلموں کی پیشکش ہوئی اس دوران میں اسکرپٹ پسند نہ آنے پر روزانہ ایک یا دو فلموں میں کام کرنے سے انکار کرتی رہی کیونکہ میری خواہش تھی کہ خود کو ایک کامیاب اداکارہ کی حیثت سے منواؤں اور یہ نہیں چاہتی تھے کہ ناظرین فلم رانجھنا میں مجھے ملنے والی کامیابی سے ایک دم نیچے کی طرف جاتا ہوادیکھیں ۔

اب تقریباً 10ماہ بعد ایسا اسکرپٹ ملا ہے جو حقیقت میں مجھے بہت پسند آیاہے۔''نل بٹا سناٹا'' کا پلاٹ خوبصورت اپنی طرز کا اچھوتا خیال ہے ۔ اپنے کیرئیر کے دوران پہلی مرتبہ اس فلم میں ایک ماں کا کردار ادا کررہی ہوں جو ایک اداکارہ کی حیثیت سے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے میں بڑی عمر کے کردار میں آنے سے ہچکچاہٹ کا شکار تھی مگر جب فلم کا اسکرپٹ پڑھا مجھے یہ بہت ہی پسند آیا ۔ مجھے ایسے لگا کہ یہ میرے لیئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے اور میں کسی بھی طرح اس پیشکش کو اپنے ہاتھ سے جانے نہ دوں بس یہ سوچتے ہی میں نے کام کرنے کی حامی بھر لی ۔ ہدایتکار اشوانی لائیر تیواری انتہائی حساس نوعیت کے ہدایتکار ہیں اور ان کی اس فلم کا اسکرپٹ بھی بہترین ہے مجھے پوری امید ہے کہ میں اپنا کردار آسانی کے ساتھ نبھا پاؤں گی اور مداحوں کو میری پرفارمنس بہت پسند آئے گی ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں