پی ٹی آئی اور بی جے پی کا بیانیہ ایک ہی ہے بلاول بھٹو
اگر سیاست کرنی ہے تو پی ٹی آئی کے سیاسی لوگوں کو علیحدہ ہونا پڑے گا، وزیر خارجہ
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور بی جے پی کا بیانیہ ایک ہی ہے۔
کراچی میں منعقدہ پیپلزپارٹی کے یوم تشکر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ہم بھارت میں اپنا مقدمہ لڑ رہے تھے ایک واحد جماعت تھی جس نے ہماری مخالفت کی، ان کا اور بی جے پی کا بیانیہ ایک تھا۔ جب میں وزیر خارجہ بن کر بھارت گیا تو تمام پاکستانیں کا نمائندہ بن کر گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے امریکا میں کھڑے ہو کر عمران کے روس دورے کا دفاع کیا مگر جواب میں پی ٹی آئی نے ہم پر الزامات کی بوچھاڑ کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 'میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو کہتا ہوں یہ کیسا بولتی والا لیڈر ہے، ایک طالبان نے حساس تنصیبات پر حملہ کیا تھا اور دوسرا سیاسی دہشتگرد نے حملہ کیا، اگر اس ملک میں سیاست کرنی ہے تو پی ٹی آئی کے سیاسی لوگوں کو علیحدہ ہونا پڑے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اتحادیوں کو عمران خان اور پی ٹی آئی سے مذاکرات پر آمادہ کیا، لیکن اب دہشتگردوں سے مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں اور ایسے شخص کو عدالت چھتری فراہم کررہی ہے جو کسی بھی دور میں نہیں ہوا۔