محبت یا پاگل پن باپ سے جُدا نہ ہونے کیلئے بیٹے نے لاش کو فریزر میں رکھ دیا
82 سالہ بیٹے نے بتایا کہ اُنہوں نے اپنے 101 سالہ والد کی لاش کو صرف اس لیے فریزر میں محفوظ کیا کیونکہ وہ ان کی جدائی برداشت نہیں کرسکتے تھے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیٹے نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ اس نے اپنے والد جو 101 سال کی عمر میں وفات پاگئے تھے، کی لاش کو فریج میں محفوظ کیا تھا کیونکہ اگر وہ والد لاش کو اپنے آپ سے جدا کرتے تو وہ جدائی سہہ نہیں پاتے۔ مزید برآں وہ اپنے والد سے باتیں کرنا چاہتے تھے۔
نیدرلینڈز کے قصبے لینڈگراف میں ایک فیملی ڈاکٹر نے پولیس سے اپنے 101 سالہ مریض کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا جس پر پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے بالآخر لاش کو بیٹے کے فریزر سے برآمد کیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بیٹے نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے والد کی لاش کو فریزر میں رکھنے کا فیصلہ اُس وقت کیا جس وقت ان کے والد 18 ماہ قبل قدرتی وجوہات کی وجہ سے وفات پاگئے تھے۔ بیٹے کا کہنا تھا کہ وہ اُن سے بس باتیں جاری رکھنا چاہتے تھے۔