بابر اعظم محمد رضوان ساتھی کرکٹرز کیلیے مثال قرار
اسٹارک، بولٹ کو بھی کھیل چکا لیکن شاہین کا سامنا سب سے مشکل ہے، بیٹر
فخرزمان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ساتھی کرکٹرز کیلیے مثال قرار دے دیا۔
پی سی بی پوڈ کاسٹ میں اوپنر نے کہا کہ کرکٹ میں آپ پیشگوئی نہیں کرسکتے مگر بابر کے بارے میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ 10 میں سے کم از کم 5 میچز میں وہ بڑا اسکور بنائیں گے، محمد رضوان کی کارکردگی میں بھی تسلسل ہے، دونوں نے ایک ایسا معیار وضع کردیا کہ ہم سب اس تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رضوان، بابراعظم کی اوپننگ جوڑی پاکستان کیلئے نقصان دہ ہونے لگی
اوپنر نے کہا کہ پاکستان کیلیے جب بھی رنز بنائیں تو اچھا محسوس ہوتا ہے، کافی عرصے سے بڑے اسکور نہیں ہورہے تھے تو بہت محنت کی، پاور ہٹنگ اور فٹنس میں بہتری لانے کیلیے کام کیا، میری 2016 اور اب کی تکنیک میں بہت فرق آگیا ہے، ہم ورلڈکپ کو دماغ پر زیادہ ہی طاری کر لیتے ہیں، میگا ایونٹ آئے گا تو پہلے کی طرح بھرپور تیاری کریں گے۔
فخر زمان نے کہا کہ میں مچل اسٹارک، ٹرینٹ بولٹ کو بھی سامنا کر چکا لیکن شاہین آفریدی کا سامنا سب سے مشکل ہے۔