ترکیہ انتخابات ’ابتدائی نتائج‘ میں رجب طیب اردوان کی برتری

ابتدائی نتائج کی گنتی 9.1 فیصد بیلٹ بکس پر مبنی ہے، مقامی میڈیا


ویب ڈیسک May 14, 2023
الیکشن میں 50 فیصد سے زیادہ ووٹس حاصل کرنے والا ترکیہ کا صدر ہوگا؛ فوٹو: ٹوئٹر

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی عام انتخابات کیلیے پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک کی جانے والی 40 فیصد گنتی کے تناظر میں صدر رجب طیب اردوان کو 59.47 فیصد کے ساتھ برتری حاصل ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق رجب طیب اردوان کے سیاسی حریف اور حزب اختلاف کمال قلیچ دار اوغلو 34.79 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رجب اردگان نے مہنگائی کے ستائے ترک عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

واضح رہے کہ ابتدائی نتائج پولنگ بند ہونے کے محض 2 گھنٹے بعد ہی سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ابتدائی نتائج کی گنتی 9.1 فیصد بیلٹ بکس پر مبنی ہے۔

ترکیہ میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل ختم

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات کیلیے صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک ختم ہوگیا۔

6 کروڑ 6 لاکھ 97 ہزار 843 رجسٹرڈ ووٹروں نے 28 ویں مدت کی پارلیمنٹ کے لیے منعقدہ عام انتخابات میں 24 سیاسی پارٹیوں اور ترکیہ بھر سے 151 آزاد امیدواروں نے حصہ لیا۔


صدارتی امیدواروں میں سے کسی کے بھی واضح اکثریت حاصل نہ کرسکنے کی صورت میں 28 مئی کو الیکشن کے دوسرے راؤنڈ کا انعقاد ہوگا۔


صدارتی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپر پر رجب طیب اردوان، محرم انجے، کمال کلچ دار اولو اور سنان اوعان کے نام موجود ہوں گے تاہم محرم انجے 11 مئی کو اپنی امیدواری سے دستبردار ی کا اعلان کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے میں 50 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ شہر کے شہر کھنڈر میں تبدیل ہوگئے تھے تاہم اس کے باوجود صدر طیب اردوان نے الیکشن کرانے کے آئینی تقاضے کو پورا کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں