ایشیاکپ کیلئے پاکستان نے کیا تجاویز دیں جانیے

ٹورنامنٹ کی میزبانی سمیت اہم فیصلے کل ایشین کرکٹ کونسل سنائے گی


ویب ڈیسک May 14, 2023
ٹورنامنٹ کی میزبانی سمیت اہم فیصلے کل ایشین کرکٹ کونسل سنائے گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

کرکٹ کی دنیا کے دو بڑے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاکپ کی وجہ سے سیاسی تناؤ عروج پر پہنچ گیا ہے، ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سیاہ بادل تاحال منڈلا رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے پاکستان آکر نہ کھیلنے پر متعدد تجاویز پیش کردی ہیں تاہم بھارت نے دیگر ممالک کے بورڈز کو ملا کر پاکستان تنہا کرنے کی کوشش تیز کردی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ کل سنایا جائے گا

ایشیاکپ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ پاکستان کے حق میں آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ پی سی بی کے چیئرمین نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت ایشیاکپ کیلئے پاکستان نہیں آتا تو ورلڈکپ کیلئے گرین شرٹس کی ٹیم ہندوستان نہیں جائے گی، اب معاملہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ہاتھ میں ہے۔

ایشیاکپ 2023 کیلئے پی سی بی نے کیا تجاویز دیں؟

  • ٹورنامنٹ کی میزبانی مکمل طور پر پاکستان میں ہوگی اور بھارت پاکستان میں کھیلے گا۔

  • ہندوستان کے میچوں کی میزبانی کسی غیر جانبدار مقام پر منتقل کردیں، (ترجیحاً یو اے ای میں) جبکہ دیگر ممالک اپنے میچز پاکستان میں کھیلیں، فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل آتے ہیں تو ایونٹ کی میزبانی یو اے ای کرے۔


مزید پڑھیں: پاکستان نے آئی سی سی کو ورلڈکپ میں شمولیت کی یقین دہانی نہیں کروائی، بھارت

  • ایشیاکپ کے ابتدائی میچز تمام ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں بعدازاں بھارت سے مقابلے کیلئے دوسرے ہاف میں یواے ای پہنچ جائیں۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی آخری تجویز یہ تھی کہ گرین شرٹس کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں ہوں جبکہ بھارت سمیت ہر ٹیم کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر اور اگر فائنل میں بھارت پہنچتا ہے تو وہ بھی یواےای میں ہو۔


دوسری جانب پاکستان بورڈ کی تجاویز پر یہ توجیح پیش کی گئی کہ متحدہ عرب امارات میں گرمی ہوگی اس وجہ سے پلئیرز کے انجرڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ ماضی میں آئی پی ایل اسی سیزن میں کھیلا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میچز بھارت میں نہیں کھیل سکتے، نجم سیٹھی کا دو ٹوک موقف

بھارت اور ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے مسلسل مخالفت پر پی سی بی چیف نجم سیٹھی نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا ہے کہ اگر بھارت اس کے باوجود ایشیاکپ کیلئے پاکستان کی بات نہیں مانتا تو گرین شرٹس نہ ایشیاکپ کھیلیں گے اور نہ ہی ورلڈکپ کیلئے ہندوستان آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئی سی سی مطالبہ کریں گے ہماری میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کیے جائیں، بصورت دیگر پاکستان عالمی کپ کا بائیکاٹ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔