جولائی تا مارچ 142013 ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 104 ارب پٹرولیم درآمدات 1094 ارب ڈالر ہوگئیں

ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں8 فیصداضافہ،سوتی کپڑا2.1 ارب،نٹ ویئر 1.67 ارب، بیڈویئر1.6ارب،یارن1.57ارب کا برآمد


Business Desk April 24, 2014
خام تیل4.3 ارب، پٹرولیم پراڈکٹس 6.6 ارب، مشینری4.6ارب، ٹرانسپورٹ 1.6 ارب، زرعی ودیگرکیمیائی درآمدات4.8ارب رہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستانی ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ جولائی سے مارچ تک 7.99 فیصد کے اضافے سے 10ارب 38 کروڑ 49 لاکھ 56 ہزار ڈالر کی تک پہنچ گئیں جبکہ پٹرولیم گروپ کی درآمدات1.3فیصد کی کمی سے 10 ارب93 کروڑ87 لاکھ 87 ہزار ڈالر رہیں۔

پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9ماہ کے دوران 10 ارب 38 کروڑ 49 لاکھ 56 ہزار ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9ارب61 کروڑ67 لاکھ 8 ہزار ڈالر کی برآمد ہوئی تھی،گزشتہ 9 ماہ میں خام روئی کی برآمد 43.48 فیصد بڑھ کر18 کروڑ 18لاکھ95ہزار ڈالر رہی جبکہ سوتی دھاگے کی برآمدات 5.93 فیصد گھٹ کر1ارب56کروڑ 98لاکھ69ہزار ڈالر ہوگئی جبکہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران6.99 فیصد کے اضافے سے 2ارب12کروڑ 52لاکھ 10ہزار ڈالر کا سوتی کپڑا جبکہ کاٹن کارڈڈ کی ایکسپورٹ 42.53فیصد گھٹ کر 32 لاکھ 82 ہزار ڈالر ہوگئی، دیگر اقسام کی یارن کی برآمد 10.03 فیصد کے اضافے سے 3کروڑ 36لاکھ 91ہزار ڈالر رہی۔

رپورٹ کے مطابق نٹ ویئر کی ایکسپورٹ میں گزشتہ 9ماہ کے دوران 10.21 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اس دوران برآمدات 1ارب66کروڑ 77لاکھ 48ہزار ڈالر رہی، بیڈ ویئر کی ایکسپورٹ 21.39 فیصد بڑھ کر1ارب60کروڑ 3لاکھ 17ہزارڈالر، ٹائولز کی 2.55 فیصد کمی سے 56کروڑ 14لاکھ 12 ہزار ڈالر، ٹینٹ وخیمے کی ایکسپورٹ 23.84 فیصد گھٹ کر 6 کروڑ30لاکھ 88ہزار ڈالر، ریڈی میڈ گارمنٹس کی 9.36 فیصد کے اضافے سے 1ارب 43کروڑ 4لاکھ 30ہزار ڈالر، آرٹ، سلک وسینتھیٹک ٹیکسٹائل کی 4.22 فیصد بڑھ کر28 کروڑ89 لاکھ 55 ہزار ڈالر، میڈاپ آرٹیکلز17.94 فیصد کے اضافے سے 51 کروڑ14 لاکھ 39 ہزار ڈالر اور دیگر ٹیکسٹائل آئٹمز کی ایکسپورٹ 20.30 فیصد کے اضافے سے 34 کروڑ 76 لاکھ 20ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ 9ماہ کے دوران پٹرولیم گروپ کی درآمدات 1.3فیصد کی کمی سے 10ارب93 کروڑ87 لاکھ 87 ہزار ڈالر رہیں جن میں سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد5.63 فیصد کمی سے 6 ارب 63 کروڑ 53 لاکھ 68ہزار ڈالر جبکہ خام تیل کی درآمد 15.33فیصد بڑھ کر 4ارب 30 کروڑ 34 لاکھ19ہزار ڈالر ہوگئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات 11ارب8 کروڑ 24 لاکھ 5 ہزار ڈالر، پٹرولیم مصنوعات کی 7ارب 3کروڑ 9 لاکھ 36 ہزار ڈالر اور خام تیل کی 4ارب 5 کروڑ 14لاکھ 69ہزار ڈالر رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مشینری کی درآمدات 7.98 فیصد کے اضافے سے 4ارب62کروڑ12لاکھ 83 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی جس میں سے بجلی کی پیداوار کی مشینری کی امپورٹ 1.01 فیصد بڑھ کر 78 کروڑ41 لاکھ 14ہزار ڈالر رہی جبکہ ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات 52فیصد بڑھ کر 42کروڑ32لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، موبائل فون کی درآمدات 0.5 فیصد کے اضافے سے 47کروڑ 72لاکھ 89ہز ڈالر رہی، ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات 3.29فیصد گھٹ کر 1ارب 61 کروڑ 26 لاکھ ڈالر رہ گئی، ٹیکسٹائل گروپ کی درآمدات 2.36 فیصد کے اضافے سے 1 ارب 99 کروڑ 26لاکھ ڈالر، ایگریکلچر ودیگرکیمیکلز گروپ کی درآمدات 3.92 فیصد بڑھ کر 4 ارب 86 کروڑ ڈالر، دھاتوں کی امپورٹ 5.91فیصد کمی سے 2 ارب 19 کروڑہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں