باجوڑ میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد

ریلی میں قبائلی زعما، تاجر برادری اور دیگر عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی

(فوٹو فائل)

باجوڑ میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی حاجی لعلی شاہ پختونیار نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں قبائلی زعما، تاجر برادری اور دیگر عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


عمائدین کا کہنا تھا کہ بازاروں میں سیاسی جلسے کرنے اور افواج پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
Load Next Story