طاقتور طوفان بنگلادیش اور میانمار سے ٹکرا گیا

موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں نے معمولات زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا

بنگلادیش اور میانمار میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی؛ فوٹو: فائل

طاقتور سمندری طوفان 'موچا' میانمار اور بنگلا دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا جس سے موسلا دھار بارشوں اور 195 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے معمولات زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والے کیٹگری 5 شدت کے طوفان کے پیش نظر پہلے ہی بنگلادیش کے ساحلی علاقوں سے 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

تاہم اندازہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سمندری طوفان 'موچا' سے میانمار اور بنگلا دیش میں مجموعی طور پر 20 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔ طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔


بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی عائد کردی گئی جب کہ میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو بھی الرٹ کردیا گیا۔

 

 
Load Next Story