اجے دیوگن اور آر مدھاون سپر نیچرل تھرلر فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

فلم کی شوٹنگ میسوری، ممبئی اور لندن میں کی جارہی ہے اور اسے رواں برس جون تک ریلیز کیا جائے گا


ویب ڈیسک May 14, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ ایکشن اداکار اجے دیوگن اور ساؤتھ اسٹار آر مدھاون سپر نیچرل تھرلر فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

آر مدھاون نے اپنی جاندار اداکاری سے ساؤتھ انڈسٹری میں اہم مقام حاصل کرنے کے بعد بالی وڈ میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

'روکیٹری : دا نمبی ایفیکٹ' آر مدھاون کی آخری بایوگرافیکل فلم تھی جسے ہدایت کاری اور پروڈکشن بھی انہوں نے خود ہی دی تھی اور اس فلم سے انہیں بہت زیادہ شہرت ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آر مدھاون اب بالی وڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن کے ساتھ ایک تھرلر میں کام کررہے ہیں، جس کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے اور اسے اجے دیوگن فلمز اور پینوراما اسٹوڈیو پروڈیوس کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ میسوری، ممبئی اور لندن میں کی جارہی ہے اور اسے رواں برس جون تک ریلیز کیا جائے گا۔

اجے دیوگن اپنے اگلی فلم 'سنگھم آگین' میں نظر آئیں گے جسے روہت شیٹی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ دوسری طرف آر مدھاون ایک اور بائیوگرافیکل فلم پر کام کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں