کراچی ڈیفنس میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا

پولیس کو ملزم پر شک تھا، حراست میں لے کر تفتیش کی تو اصل حقائق سامنے آگئے، ایس پی کلفٹن


Staff Reporter May 14, 2023
ملزم حکیم خان نے بیان دیا تھا کہ پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے بہن کی موت ہوئی ( فوٹو: ایکسپریس)

ڈیفنس میں فائرنگ کے پرسرارواقعے میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،مقتولہ کواس کے حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پرفائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز6 خیابان حلال عربی محل کے قریب گھرمیں فائرنگ کے پرسرار واقعے میں 25 سالہ خاتون صفیہ دخترغازی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،مقتولہ صفیہ کواس کے حقیقی بھائی حکیم خان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

اس حوالے سے ایس اپی کلفٹن احمدچوہدری نے ایکسپریس کوبتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد مقتولہ کے بھائی حکیم خان نے پولیس کوبیان دیا تھا کہ وہ گھر میں اپنا پستول صاف کررہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ گولی چل گئی اور سیدھی صفیہ کو جا لگی جس سے اس کی فوری موت واقع ہوگئی۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس کو مقتولہ کے بھائی کےبیان پر شک تھا جس پر پولیس نے حکیم خان کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اصل حقائق سامنے آگئے۔

ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ مقتولہ کواس کے حقیقی بھائی حکیم خان نے غیرت کے نام پرفائرنگ کرکے قتل کیا،گرفتارملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

پولیس نے ملزم حکیم خان ولد غازی خان کو باقاعدہ گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لائسنس یافتہ پستول بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم ٹرانسپورٹ کا کام کرتا ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں