کراچی گلے پر پتنگ کی ڈور پھر جانے سے پانچ بچوں کا باپ جاں بحق
متوفی دو دوستوں کےہمراہ حیدری میں لگنے والی موٹرسائیکل مارکیٹ جارہا تھا کہ ناگہانی موت کا شکار ہوگیا
لسبیلہ پل پر پتنگ کی ڈور گلے پر پھرجانے سے نوجوان موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ متوفی پانچ بچوں کا باپ تھا۔
تفصیلات کے مطابق رضویہ کے علاقے لسبیلہ پل کے قریب موٹرسائیکل سوار کے گلے پر پتنگ کی ڈور پھر گئی جس کے نتیجے میں اس کا گلا کٹ گیا اور وہ موقع ہی پر تڑپ تڑپ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اورریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ نوجوان کی لاش ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں اس کی شناخت 28سالہ دانش کے نام سے ہوئی۔
اسپتال میں متوفی کے اہلخانہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ متوفی دانش پانچ بچوں کا باپ اورموٹرسائیکل مکینک تھا، وہ دو دوستوں کے ہمراہ حیدری میں لگنے والی موٹرسائیکل مارکیٹ جارہا تھا کہ اس دوران مذکورہ واقعہ رونما ہوا۔
اہلخانہ کے مطابق تینوں دوست الگ الگ موٹرسائیکل پرسوارتھے، دودوست آگے نکل چکے تھے، دانش گلے پرڈورپھرنےسے زخمی ہونے کےبعد سڑک پرگر گیا تھا، دانش ہراتوارکےروز موٹرسائیکلوں کی خریدوفروخت کےسلسلے میں حیدری مارکیٹ جاتا تھا، متوفی ناظم آباد اردو بازارکا رہائشی تھا۔