خاتون نے سوویں سالگرہ پر خود کو سرکس بورڈ کی چھریوں کے سامنے پیش کر دیا

اینی ڈپلوک اپنی سالگرہ پر سرکس میں جاکر چاقو پھینکنے والے تختے پر کھڑی ہوکر کرتب کا حصہ بننے کی خواہشمند تھیں

99 سالہ بزرگ خاتون نے خود کو چھریوں کے وار کے سامنے پیش کردیا۔ فوٹو: یاہونیوز

99 سالہ خاتون کی خواہش تھی کہ وہ اس عمر میں سرکس کا حصہ بنیں اور شعبدہ باز ان پر چاقو پھینکیں جو سرکس کا ایک عام جزو بھی ہوتا ہے۔

لیسیٹرشائر کی رہائشی اینی ڈپلوک اس اگست میں 100 برس کی ہوجائیں گی۔ اس موقع پر وہ نائف تھروور کے اس تختے پر کھڑی ہونا چاہتی تھیں جہاں تیزدھار خنجر آگر گھس جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ وہ سرکس سے وابستہ رہی ہیں اور اس مظاہرے کا حصہ بھی بنیں۔

اینی نے اپنی بیٹی سے کہا کہ وہ اس کی درخواست 'زیپوسرکس' کے مالک کے پاس جائیں جن کا سرکس ہیئرس آل کامن، کووینٹری میں چل رہا تھا۔ یہ درخواست قبول ہوئی کیونکہ 30 سال قبل سرکس چھوڑ چکی تھیں۔




جب اینی بورڈ کے سامنے کھڑی ہوئیں تو انہوں نے شائقین کو بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ہی اس کرتب کا حصہ بننا چاہتی تھیں کہ وہ بے خوف ہوکر خنجروں کے بوچھاڑ کے سامنے کھڑی رہیں۔

حیرت انگیز طور پر وہ بالکل نہیں گھبرائیں اور پیرانہ سالی کے باوجود بہت پرسکون انداز میں کھڑی رہیں۔ اس کے بعد ٹونی نامی ماہر نے تیزی سے ان کی جانب چھریاں پھینکیں جو ان کے دائیں اور بائیں سے ہوتی ہوئیں تختے میں پیوست ہوگئیں۔
Load Next Story