مری جنگلی بوٹی کھانے سے 4 بچوں کی حالت غیر ایک نالے میں گرکر دم توڑ گیا

بچوں کے معدے واش کردیے گئے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ایس ایچ او مری


Staff Reporter May 14, 2023
فوٹو: ایکسپریس

مری کے جنگل میں جنگلی بوٹی کھانے سے چار بچوں کی حالت غیر ہوگئی، ایک بچہ برساتی نالے میں گر کر دم توڑ گیا۔

حکام کے مطابق دریاگلی کے رہائشی گلگت سے تعلق رکھنے والے والے چار بچے 13 سالہ محمد زمان، 10 سالہ شیر اعظم، شفیق غفار، اور عارف علیم کھیلنے کے لیے قریبی جنگل میں گئے، جہاں وہ جنگلی بوٹی کو پھل سمجھ کر کھاتے رہے جس کے کچھ دیر بعد بچوں کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی۔

اس دوران دو بچے کسی نہ کسی طرح جنگل سے نکل کر علاقے میں پہنچے جس کے بعد لوگوں نے ریسکیو 1122 اور پولیس کو اطلاع دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بچے چلتے ہوئے گہرائی میں برساتی نالے کے قریب چلے گئے تھے جہاں ایک بچہ عارف علیم حالت خراب ہونے سے نالے میں جاگرا اور دم توڑگیا، جبکہ دیگر تینوں بچوں کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ایس ایچ او مری اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ بچوں کے معدے واش کردیے گئے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں