ندی میں نہاتے ہوئے 2 کمسن بھائیوں سمیت 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

بچوں کی شناخت 6 سالہ سمیر ولد اسلم، 10 سالہ ثناولد اسلم اور عبدالجبار کے ناموں سے ہوئی ہے


Staff Reporter May 14, 2023
—فائل فوٹو

سرجانی ٹاؤن ندی میں نہاتے ہوئے 2 کمسن بھائیوں سمیت 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر36خدا کی بستی لیاری آفس کے قریب ندی میں نہاتے ہوئے 3 کمسن بچے ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایدھی بحری خدمات کی ٹیم موقع پر پہنچ کر ریسکیو عمل شروع کردیا۔

ایدھی بحری ٹیم کے غوطہ خوروں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 3 بچوں کی لاشیں ندی سے نکال کر ایمنولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بچوں کی شناخت 6 سالہ سمیر ولد اسلم، 10 سالہ ثناولد اسلم اور عبدالجبار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ عینی شاہد نے بتایا کہ 3 بچے ندی کے کنارے نہا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے بعد تینوں لاشیں اہلخانہ کے حوالے کردیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں