آئی پی ایل میں ’ٹیسٹ اننگز‘ کھیلنے والے کوہلی پر تنقید

سوائی مانگ سنگھ اسٹیڈیم کی وکٹ کوہلی کے لیے ناموافق رہی

سوائی مانگ سنگھ اسٹیڈیم کی وکٹ کوہلی کے لیے ناموافق رہی۔ فوٹو: پی ٹی آئی

راجستھان رائلز کیخلاف 19 بالز پر 18 رنز بناکر میدان بدر ہونے والے رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار ویراٹ کوہلی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے ان کی اس اننگز کو " ٹیسٹ اننگز " قرار دے دیا، سوائی مانگ سنگھ اسٹیڈیم کی وکٹ کوہلی کے لیے ناموافق رہی البتہ ان کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور گلین میکسویل نے ففٹیز بنائیں۔


یہ بھی پڑھیں: نوین الحق نے سوشل میڈیا پر کوہلی کو چھیڑنا شروع کردیا

بنگلور نے 5 وکٹ پر 171 رنز جوڑے، میزبان الیون 59 رنز پر ڈھیر ہوکر 112 رنز کے بھاری مارجن سے ناکام ہوگئی۔
Load Next Story