ترکیہ الیکشن  کوئی امیدوار واضح اکثریت نہ لے سکا دوبارہ ووٹنگ کا امکان

کوئی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لے سکا تو دوسرے مرحلے میں ووٹنگ 28 مئی کو ہوگی

صدر اردوان 49 فیصد سے زائد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردوان سمیت کوئی امیدوار واضح برتری حاصل نہ کرسکا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کو مخالف امیدواروں پر برتری حاصل ہے تاہم ان کے 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے کا امکان نہیں ہے۔ صدارتی انتخابات میں 98 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب تک نتائج میں صدر رجب طیب اردوان 49.34 فیصد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو45.00 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ ے سنان اوغان تک 5.23 فیصد ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر ہیں۔


مزید پڑھیں: ترکیہ انتخابات؛ 'ابتدائی نتائج' میں رجب طیب اردوان کی برتری

 

ترکیہ میں صدربننے کے امیدوار کو 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فیصلہ ہوگا۔ ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ہے۔
Load Next Story