سیاسی انتقام لینا ہوتا تو 14 ماہ انتظار نہ کرتے وزیر اطلاعات

عمران خان سے جب بھی پوچھ گچھ یا تفتیش کی جائے تو تشدد پر اتر آتے ہیں، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک May 15, 2023
انتخابات آئینی مدت پوری ہونے پر ہوں گے، مریم اورنگزیب:فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد سیاسی انتقام لینا ہوتا تو 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ سیاسی انتقام لینا ہوتا تو 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔ عمران خان نے ملک کی ساکھ داؤ پر لگائی۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کو گرفتار کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جسمانی ریمانڈ پر موجود ملزم کو اتنا بڑا ریلیف ملا ہو۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو تمام مقدمات میں ایک ساتھ ضمانتیں دیں ۔عمران خان سے جب بھی پوچھ گچھ یا تفتیش کی جائے تو وہ تشدد پر اتر آتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی پوری قیادت لوگوں کو تشدد پر اکساتی رہی اور توڑ پھوڑ، جلاﺅ گھراﺅ کی نگرانی کرتی رہی۔ حکومت نے دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔عمران خان اپنے خلاف کسی کیس میں جواب دینے کے لئے تیار نہیں۔ حکومت چاہتی تو سائفر کے معاملے پر عران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات ان کی مرضی کے وقت ہوں۔ انتخابات اس وقت ہوں گے جب ہم اپنی آئینی مدت پوری کرلیں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں