آرمی چیف اور امارات کے صدر میں ٹیلیفونک رابطہ

آرمی چیف سید عاصم منیر اور یواے ای صدر شیخ محمد بن زاید کا دوطرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال


ویب ڈیسک May 15, 2023
آرمی چیف سید عاصم منیر اور یواے ای صدر شیخ محمد بن زاید کا دوطرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق آرمی چیف اور یواے ای صدر نے دوطرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل سید عاصم منیر اور شیخ محمد بن زاید نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ پڑھیں : آرمی چیف کا دورہ یو اے ای، اماراتی صدر سے ملاقات

یاد رہے کہ رواں سال کے شروع میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ‏نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے اماراتی صدر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں