آرمی چیف اور امارات کے صدر میں ٹیلیفونک رابطہ
آرمی چیف سید عاصم منیر اور یواے ای صدر شیخ محمد بن زاید کا دوطرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق آرمی چیف اور یواے ای صدر نے دوطرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل سید عاصم منیر اور شیخ محمد بن زاید نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
یہ پڑھیں : آرمی چیف کا دورہ یو اے ای، اماراتی صدر سے ملاقات
یاد رہے کہ رواں سال کے شروع میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے اماراتی صدر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی تھی۔