سی پیک کے تحت چائنا ایگزیبیشن اینڈ ٹریڈنگ سینٹر مکمل

گوادر بندرگاہ پر 12 ملین ڈالر کی لاگت سے 6ماہ کی مدت میں مکمل ہوا


Numainda Express May 15, 2023
تیسرا بین الاقوامی ایکسپو گوادر جون میں نئے ایکسپو سنٹر میں منعقد ہو گا۔ فوٹو: اے پی پی

گوادر پورٹ پر 12 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے چائنا ایگزیبیشن اینڈ ٹریڈنگ سینٹر 6 ماہ کے ریکارڈ وقت میں مکمل ہو گیا۔

سی پیک کے تحت ہونے والی ترقی کا مقصد گوادر کو ایک بڑے تجارتی اور اقتصادی مرکز میں تبدیل کرنا، علاقائی رابطوں کو آسان بنانا اور پاکستان کی سمندری تجارت کو بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاشغر گوادر ریلوے منصوبہ، چین کی بجٹ مختص کرنے کی تصدیق

گوادر پرو کے مطابق بحیرہ عرب پر تزویراتی طور پر واقع، گوادر پاکستان کی سب سے بڑی گہرے پانی کی بندرگاہ کے طور پر کام کر تی ہے جو خلیج عرب، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے لیے گیٹ وے پیش کرتی ہے۔ گوادر سی پیک اور وسیع تر بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے کلیدی جزو کے طور پر بہت اہمیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے گوادر 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل

گوادر پرو کے مطابق گوادر میں کاروبار اور متعلقہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی ہدایت پر نومبر 2022 میں اس منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں