فردوس شمیم نقوی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار ہیں


کورٹ رپورٹر May 15, 2023
رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار ہیں

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو پیش کیا۔

تفتشی افسر نے بتایا کہ فردوس شمیم نے لوگوں کو اشتعال دلایا اور اکسایا۔ رہنماؤں کے ایما پر سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ فردوس شمیم نقوی سے تفتیش کرنی ہے لہذا استدعا ہے کہ ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں