صومالیہ میں سیلاب نے تباہی مچادی 22 افراد جاں بحق اور 2 لاکھ لاپتہ
صومالیہ میں سیلاب سے 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے
صومالیہ میں موسلا دھار بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے او سی ایچ اے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث وسطی صومالیہ کے دریا میں طغیانی آگئی اور پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ ہر طرف تباہی اور بربادی کے مناظر ہیں۔
ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب میں سوا دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جب کہ ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ مختلف واقعات میں 22 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 500 کے قریب زخمی ہیں۔
وزیر برائے ناگہانی آفات کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے دوران اب بھی لاشیں مل رہی ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے والوں کو طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے او سی ایچ اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر متوقع اور معمول سے بہت زیادہ بارشوں کی وجہ موسمی تغیرات ہیں جس کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔