راولپنڈی طالبہ کی فحش ویڈیوز بنانے پر ملزم کو 4 سال قید
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 20 مئی 2022 کو مقدمہ درج کیا تھا
مقامی عدالت نے طالبہ کی فحش وڈیوز بناکر سوشل وڈیو پر اَپ لوڈ کرنے والے ملزم کو 4 سال قید کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج احسن محمود ملک نے سزا سنائی جس میں ملزم وقاص ضیاء کو 4 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ مجرم کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 20 مئی 2022 کو مقدمہ درج کیا تھا۔