پی ٹی آئی مظاہروں میں شریک سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پرتشدداحتجاج میں شامل سرکاری ٹیچرزاورملازمین کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے نشاندہی، چھاپوں کے بعد اساتذہ غائب


ویب ڈیسک May 15, 2023
احتجاج میں شریک سرکاری اساتذہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے (فوٹو: ویڈیو گریب)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پی ٹی آئی کے مظاہروں میں شریک سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج میں سرکاری ملازمین کے شامل ہونے کی چھان بین شروع ہوگئی ہے جب کہ مظاہروں میں شریک سرکاری اسکول ٹیچرز کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔

احتجاج میں شرکت کرنے والے اساتذہ کی نشاندہی کے بعد پرتشدد واقعات میں شامل سرکاری ٹیچرز پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق سرکاری اسکول ٹیچرز و دیگر سرکاری ملازمین کی نشاندہی ویڈیوز اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے کی گئی ہے۔

سرکاری ٹیچرز و ملازمین کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپا مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی احتجاج میں شامل سرکاری ملازمین کے نمبرز بند ہیں اور وہ اسکولوں سے غائب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں