سونے کی عالمی اور ملکی قیمتوں میں اضافہ
فی تولہ سونےکی قیمت دو لاکھ 35 ہزار 100 روپے اور دس گرام قیمت دو لاکھ ایک ہزار 560 روپے کی سطح پر آگئی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 2015 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے سبب ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، عالمی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ کر دو لاکھ 35 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر دو لاکھ ایک ہزار 560 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔