سیف علی خان کو تاجر اور اس کے سسر پر مبینہ حملے پر ٹرائل کا سامنا
اداکار کے خلاف چارج شیٹ 21 دسمبر 2013 کو فائل کی گئی تھی جبکہ اس حملے کا ٹرائل 15 جون سے شروع ہوگا
بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور ان کے دو ساتھیوں کو 2012 میں ایک تاجر اور اس کے سسر پر مبینہ حملے پر ٹرائل کا سامنا ہے۔
ساؤتھ افریقا سے تعلق رکھنے والے تاجر نے اداکار اور ان کے دوستوں شکیل اور بلال پر حملے کا الزام لگایا تھا، کورٹ ٹرائل اگلے ماہ سے شروع ہوگا۔
جھگڑے کا واقعہ ممبئی میں تاج ہوٹل کے واسابی ریسٹورنٹ میں 22 فروری 2012 کو پیش آیا جہاں اداکار اپنی بیوی کرینہ کپور اور قریبی احباب کے ساتھ موجود تھے۔
تاجر اقبال میر شرما نے الزام لگایا کہ اداکار نے ان پر تشدد کیا جبکہ اداکار کے دونوں ساتھیوں نے ان کے سسر رامن پٹیل پر ہاتھ اٹھائے۔
سیف علی خان نے اپنے بیان میں تاجر کے تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرما نے ان کی خواتین دوستوں کے سامنے بہت نامناسب زبان استعمال کی تھی۔
اداکار کے خلاف چارج شیٹ 21 دسمبر 2013 کو فائل کی گئی تھی جبکہ اس حملے کا ٹرائل 15 جون سے شروع ہوگا۔