لاہور میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144  نافذ کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

فوٹو: فائل

پنجاب میں ڈپـٹی کمشنرز کو دفعہ 144 نافذ کرنے کے اختیارات دے دیے گئے،جس کے بعد ڈی سی لاہور نے شہر میں دفعہ 144 لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سات سال کے بعد ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 نافذ کرنے کا اختیار دے دیا ہے، جس کے بعد ڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر نے شہر میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران اجتماع، دھرنے، ریلی، جلوس اور احتجاج جیسی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔


دفعہ 144 کا نفاذ کوڈ آف کریمینل پروسیجر آرڈیننس (ترمیم شدہ) 2023 کے تحت کیا گیا ہے۔

قبل ازیں 2016 سے یہ اختیارات ڈی سی اوز کے پاس تھے۔

 

 
Load Next Story