قائمہ کمیٹی نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 کی منظوری دے دی

اب یہ ایوان میں پیش کیجائےگا، بہت جلد یہ بل پاس ہو گا، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط و استحقاق رانا قاسم نون


ویب ڈیسک May 15, 2023
—فائل فوٹو

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط و استحقاق نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قوائد و ضوابط و استحقاق کا ان کیمرہ اجلاس رانا قاسم نون کی زیر صدارت ہوا جس میں توہین پارلیمنٹ 2023 کا جائزہ لیا گیا۔

بعدازاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کے چیئرمین رانا قاسم نون کی صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پارلیمان کی تاریخ میں آج بڑا تاریخی دن ہے، 50 سال کے بعد یہ بل پاس ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر یہ بل منظور کیا ہے، اب یہ ایوان میں پیش کیا جائے گا، بہت جلد یہ بل پاس ہو گا، امید کرتے ہیں اس سے پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہوگا۔

چیئرمین کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا کہ اس سے پارلیمان کے تقدس میں اضافہ ہو گا اور کمیٹیاں فعال ہوں گی، جب تک کمیٹیاں فعال نہیں ہوتیں اس وقت تک پارلیمان موثر نہیں ہو سکتی، کنٹیپمٹ کمیٹی بنائی گئی ہے، معاملہ پہلے استحقاق کمیٹی میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اپیلنگ اتھارٹی ہے،جو اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ پر محیط ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں