نمرہ بُچہ نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈ جیت لئے
اداکارہ نے اپنے شوبز کیریئر کی مسرت آمیز خبر کو مداحوں سے شیئر کرنے کیلئے انسٹاگرام کا سہارا لیا
پاکستان کی نامور اداکارہ نمرہ بچہ نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈ جیت لئے۔
اداکارہ نے اپنے شوبز کیریئر کی بڑی خبر کو مداحوں سے شیئر کرنے کیلئے انسٹاگرام کا سہارا لیا اور تینوں ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔
نمرہ بچہ تین انٹرنیشنل فلمی پروجیکٹ 'پولائٹ سوسائٹی'، 'کملی'، 'مس مارول' کا حصہ رہی ہیں اور انہوں نے اپنی پرفارمنس سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نمرہ بچہ نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کی صلاحیتوں کو پہچان کر انہیں اعزاز سے نوازا۔
نمرہ بچہ کو فلم کملی پر 'فلم کیوریٹر چوائس ایوارڈ' اور پولائٹ سوسائٹی پر 'فلم والاز چوائس ایوارڈ' سے نواز گیا جبکہ انہیں ایک ایوارڈ 'چیمپئننگ چینج' پر ملا۔
انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر ہوتے ہی کمنٹ سیکشن میں مبارکباد کے کمنٹس کا ڈھیر لگ گیا اور مبارکباد دینے والوں میں شرمین عبید چنائے، مہوش حیات، کاملہ شمسی و دیگر شامل تھے۔