اسکول میں بچوں کو ہم جنس پرست کارٹون دکھانے پر ٹیچر کو تفتیش کا سامنا

ٹیچر کیخلاف طلبا کے والدین نے اسکول انتظامیہ کو شکایت کی تھی


ویب ڈیسک May 15, 2023
امریکی اسکول میں پانچویں جماعت میں ٹیچر نے ہم جنس پرست کردار والا کارٹون دکھایا؛ فوٹو: فائل

امریکی استانی کو پانچویں جماعت کے بچوں کو ہم جنس پرستوں کے کردار کے ساتھ ڈزنی فلم دکھانے پر تفتیش کا سامنا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ہرنینڈو کاؤنٹی کے وائنڈنگ واٹر سکول میں پانچویں جماعت کی استانی جینا باربی نے کمرۂ جماعت میں بچوں کو کارٹون فلم اسٹرینج ورلڈ دکھائی۔ جس میں مرکزی کردار ایک ہم جنس پرست ہے۔

اسکول کے طلبا نے اس کارٹون فلم سے متعلق والدین کو بتایا جس پر والدین نے اسکول انتظامیہ سے شکایت کی اور ٹیچر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

امریکی استانے نے بتایا کہ کارٹون فلم 'اسٹرینج ورلڈ' نصاب کا حصہ ہے اور یہ نصاب اسکول بورڈ کے ایک رکن نے محکمہ تعلیم کے حوالے کیا تھا۔

اسکول ٹیچر نے ٹک ٹاک ویڈیو میں الزام عائد کیا ہے کہ جس خاتون نے میری شکایت کی ہے وہ خود اسکول بورڈ کا حصہ ہیں۔ کارٹون فلم دکھانے کے لیے تمام طلباء کے والدین نے اجازت نامے پر دستخط کیے تھے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں