جناح ہاؤس حملہ عمران خان ڈاکٹر یاسمین راشد کے دفاع میں سامنے آگئے

عمران خان نے ٹویٹر پر یاسمین راشد اور اپنی بہنوں کی ویڈیوز شیئر کردیں جن میں وہ مظاہرین سے گفتگو کررہی ہیں


ویب ڈیسک May 15, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان جناح ہاؤس پر حملے کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے دفاع میں سامنے آگئے اور انہوں نے ویڈیو شیئر کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر یاسمین راشد اور اپنی بہنوں کی دو ویڈیوز شیئرکیں۔جس میں مرکزی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمران خان کی ہمشیرہ کی مظاہرین سے گفتگو کررہی ہیں۔

عمران خان نے لکھا کہ مرکزی پنجاب کی ہماری صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور میری ہمشیرہ واضح طور پر مظاہرین کو جناح ہاؤس کو نقصان نہ پہنچانے کی تلقین کررہی ہیں، یہ سب حکومت اور ہینڈلرز کیجانب سے ایک منصوبے تحت کیا گیا تھا۔


انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس سمیت دیگر اہم مقامات پر حملوں کا مقصد ملک میں انتشار پھیلا کر اس آڑ میں تحریک انصاف پر جاری کریک ڈاؤن میں شدّت لانا تھا، جس کے ذریعے مجھ سمیت ہمارے سینئر قائدین اور کارکنان کو جیلوں میں ڈالا جاسکے۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جس پر عمل درآمد کا وعدہ انہوں نے نوازشریف سے کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |