حکومت نے بڑی مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

7500، 15000، 25000 روپے اور 40000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز 30 جون تک کیش کرائے جاسکیں گے


Business Reporter May 15, 2023
30جون کے بعد بڑی مالیت کے پرائز بانڈز قابل استعمال نہیں رہیں گے۔(فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت نے عوام الناس کی سہولت کے لیے 7500، 15000، 25000 روپے اور 40000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کا تبادلہ /کیش کرانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے آخری تاریخ میں 30 جون 2023 تک توسیع کردی ہے۔

قبل ازیں حکومت نے ان پرائز بانڈز کو کیش کرانے کے لیے 30 جون 2022 کی تاریخ مقرر کی تھی، تاہم جو لوگ مقررہ مدت میں یہ پرائز بانڈز تبدیل نہیں کر اسکے انہیں آخری موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ بانڈز رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بانڈز کو30 جون 2023سے قبل تبدیل کرا لیں۔

توسیع شدہ ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے بعد مذکورہ پرائز بانڈز کو کیش یا ان کا تبادلہ نہیں کرایا جا سکے گا اور یہ قابل استعمال نہیں رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔