کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف ایکشن نہ کرنے پر ایس پی عہدے سے برطرف
شعیب میمن کو انصاف ہاؤس اور شارع فیصل کے باہر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کیا گیا تھا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی میں انصاف ہاؤس کے باہر جمع ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر نہ کرنے پر انصاف ہاؤس اور شارع فیصل کی سکیورٹی پر معمور ایس پی شعیب میمن کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی شعیب میمن کو انصاف ہاؤس اور شارع فیصل کے باہر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کیا گیا تھا مگر ایس پی شعیب میمن سیاسی کارکنان کو منتشر کرنے میں ناکام رہے اور زخمی ہونے کا بہانہ کرکے موقع سے چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو ایس پی تحریک انصاف کے کارکنان کو ابتدائی طور پر منتشر کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد سیاسی کارکنوں نے پیپلزبس کو نذر آتش کیا، قیدیوں کی وین کو آگ لگائی اور ایک پولیس موبائل پر بھی حملہ کیا جس کے بعد سندھ رینجرز اور پولیس کی چوکی کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
ایس پی شعیب میمن اس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے اور زخمی ہونے کی اطلاع دے کر چلے گئے اور 3 روز تک پولیس کے اعلیٰ افسران سے رابطے میں نہیں آئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس معاملے پر ضلع میں تعینات افسران نے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کو آگاہ کیا۔ تحقیقات کے بعد ایس پی شعیب میمن کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ایس پی جمشید شعیب میمن کو کراچی پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔