عیدالاضحیٰ قربانی کے جانوروں کیلیے 700 ایکٹر رقبے پر مویشی منڈی قیام

مویشی منڈی کے قیام سے قبل ہی گلشن حدید کا بیوپاری قربانی کے جانوروں کا پہلا ٹرک لیکر مویشی منڈی پہنچ گیا


Staff Reporter May 15, 2023
مویشی منڈی کے قیام سے قبل ہی بیوپاری قربانی کے جانوروں سے بھرا ٹرک لے آیا—فوٹو: ایکسپریس نیوز

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کے لیے سپرہائی وے نادرن بائی پاس پر 700 ایکٹر رقبے پر مویشی منڈی کے قیام کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

مویشی منڈی کے قیام سے قبل ہی گلشن حدید کا بیوپاری قربانی کے جانوروں کا پہلا ٹرک لیکر مویشی منڈی پہنچ گیا۔ ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی مظفر حسین نے بتایا کہ پارکنگ ، پانی اور دیگر ٹھیکے بھی جاری کر دیے گئے ہیں، مویشی منڈی میں قربانی کے 5 لاکھ سے زائد جانوروں کے لیے گنجائش رکھی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ پر قائم ماڈل کیٹل فارم سے بیوپاری انور علی قربانی کے جانوروں سے لدا ہوا پہلا ٹرک لیکر مویشی منڈ پہنچے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی وہ قربانی کے جانوروں کا پہلا ٹرک لے کر مویشی منڈی پہنچے۔

اس حوالے سے مویشی منڈی ترجمان یاور رضا چاؤلہ کے مطابق قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی گئی مویشی منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے تمام سہولیات سے آراستہ مویشی منڈی کے آغاز کا جلد اعلان کر دیا جائیگا جو کہ 700 ایکٹر رقبے پر نادرن بائی کے قریب لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیوپاریوں کی سہولت مختلف بلاکس میں 3 سو ٹوائلٹ کی تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مویشی منڈی کی زمین ہموار کر دی گئی ہے، مختلف بلاکس کو روشن کرنے کے پول نصب کر کے لائٹس لگائی جارہی ہیں اور مویشی منڈی کے چاروں اطراف سیکیورٹی کی چوکیاں قائم کر کے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں