سعودی کمپنی نے مالیت کے اعتبار سے مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

سعودی تیل کمپنی آرامکو دنیا کی +A کمپنی بن گئی ہے


ویب ڈیسک May 15, 2023
[فائل-فوٹو]

سعودی تیل کمپنی آرامکو مالیت کے لحاظ سے دنیا کی دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے اور مائیکروسافٹ کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔


العربیہ کے مطابق آرامکو کی مالیت 2.11 ٹریلین ڈالر (7.92 ٹریلین سعودی ریال) ہوچکی ہے۔ 2022 میں آرامکو نے تاریخ کا سب سے زیادہ منافع حاصل کیا تھا جو 46.5 فیصد میں اضافے کے بعد 604 بلین ریال (161 بلین ڈالرز) تک پہنچا تھا جبکہ 2021 میں یہ 412.4 بلین ریال (109 بلین ڈالرز) تھا۔


کمپنیز مارکیٹ کیپ ویب سائٹ پر درجہ بندی کے مطابق آرامکو دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی ہے۔ سال 2022 میں کمپنی کا منافع ایپل، مائیکروسافٹ اور ExxonMobil کے مشترکہ منافع سے بھی زیادہ تھا۔


دنیا بھر کی کمپنیوں کی درجہ بندی کی ذمہ دار ایجنسی Fitch Ratings نے حالیہ رپورٹ میں سعودی کمپنی آرامکو کو +A کی درجہ بندی میں شمار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔