کینیڈا لڑائی کے دوران شہری اپنے پالتو ازگر سانپ کو بطور ہتھیار لے آیا
ہمیں ایک ایسے شخص کے بارے میں کال موصول ہوئی تھی جو لوگوں کو ازگر سانپ سے ڈرا رہا تھا، ٹورنٹو پولیس
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کینیڈا کی سڑک پر دو لوگوں میں لڑائی ہورہی ہے جن میں سے ایک شخص اپنے پالتو ازگر سانپ (python) کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ رات 11:50 پر میننگ ایونیو کے علاقے میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص اپنے پالتو سانپ کو ہوا میں زور زور سے لہراتے ہوئے سڑک کے بیچوں بیچ ایک شخص کو مار رہا ہے۔
مار کھانے والا شخص اپنا دفاع کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے لیکن آدمی اسے سانپ سے پیٹتا رہتا ہے تاہم سیکنڈوں بعد ٹورنٹو پولیس کی ایک گاڑی آتی ہے اور پولیس اہلکار دونوں میں بیچ بچاؤ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور حملہ آور سانپ کو زمین پر گرا دیتا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ انہیں ایک ایسے شخص کے بارے میں کال موصول ہوئی تھی جو لوگوں کو ازگر سانپ سے ڈرا رہا تھا۔ دونوں فریقین کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوئی جس میں ایک شخص نے دوسرے پر حمل کرنے کیلئے اپنے پالتو ازگر کو لے آیا۔