میڈیا پر بیانات نشر نہ کرنے پر عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا، سماعت منگل 16 مئی کو ہوگی

—فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقاریر اور بیانات میڈیا پر نشر نہ ہونے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست کو لاہور ہائیکورٹ نے مقرر کرلیا ، جسٹس شمس محمد مرزا کل سماعت کریں گے۔


درخواست میں عمران خان نے پیمرا سمیت 18 ٹی وی چینلز کو فریق بنایا اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ تقاریر اور لائیو گفتگو میڈیا چینلز پر نہیں دکھائی جا رہیں۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بیانات اور تقاریر پر نشر نہ کرنا پابندی بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالت پیمرا کو لائیو تقاریر نشر کرنے کا پابند کرے۔
Load Next Story