امریکا کا بھارت سے اقلیتی برادری پر مذہبی تشدد کی مذمت کرنے کا مطالبہ

وہ بھارت میں مذہبی تشدد کے تسلسل سے مایوس ہیں، امریکی عہدیدار


ویب ڈیسک May 15, 2023
—فائل فوٹو

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ماہ امریکا کے دورے پر جائیں گے تاہم اس سے قبل ہی امریکا نے بھارت سے اقلیتوں کے خلاف مذہبی تشدد کی مذمت پر زور دیا ہے۔

محکمہ خارجہ مذہبی آزادی سے متعلق ایک سالانہ رپورٹ جاری کی جس میں مودی کے ہندو قوم پرستوں کی قیادت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سمیت مذہبی اقلیتوں کے خلاف حملوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ وہ بھارت میں مذہبی تشدد کے تسلسل سے "مایوس" ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہم بھارت پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ مذہبی تشدد کی مذمت کریں اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف غیر انسانی بیان بازی کرنے والے (ان لوگوں) کو جوابدہ ٹھہرائیں۔

امریکی عہدیدار نے نے بھارتی حکام کے ساتھ "براہ راست" بات کرنے کا وعدہ کیا اور کہا "ہم اپنے سول سوسائٹی کے ساتھیوں اور صحافیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے جو ان میں سے کچھ زیادتیوں کو دستاویز کرنے کے لیے ہر روز کام کر رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں