بچوں سے باتیں کرنا ان کے دماغ کے لیے مفید قرار

بچوں سے بات کرنا ان کے دماغ کے ڈھانچے کو شکل دیتا ہے، تحقیق


ویب ڈیسک May 16, 2023

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بڑی عمر کے افراد کا بچوں سے ان کی ابتدائی عمر میں زیادہ گفتگو کرنا ان کے دماغ کے سانچے کو شکل دینے میں مدد دے سکتا ہے۔

ماضی میں کیے جانےو الے مطالعوں میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چھوٹے بچوں سے باتیں کرنے کے فوائد ہوتے ہیں۔ جیسے کہ اس سے بچوں کے زبان کے استعمال میں بہتری آسکتی ہے اور ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اب محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچوں سے کی جانے والی بڑوں کی گفتگو کی مقدار اور بچوں کے دماغ میں موجود مائیلِن نامی ایک مرکب کے درمیان تعلق دریافت کیا ہے جو اعصاب کو گھیرتاہے اور اشاروں کو مزید مؤثر بناتا ہے۔

یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مصنف پروفیسر جان اسپینسر کا کہنا تھا کہ اس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ اپنے بچوں سے بات کیجیے، یہ اہم ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ عمل دماغ کے ڈھانچے کو شکل دیتا ہے۔

نیورو سائنس جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں جان اسپینسر اور ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً چھ ماہ کے 87 بچوں اور تقریبا 30 ماہ کے 76 بچوں کی قمیصوں میں ایک ڈیوائس لگائی اور ان سے کی گئی گفتگو ریکارڈ کی۔

ٹیم نے 6208 گھنٹوں کا زبانی ڈیٹا ریکارڈ کیا۔ سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ جن بچوں کی مائیں زیادہ تعلیم یافتہ تھیں ان بچوں سے زیادہ باتیں کی گئیں جس سے بچوں نےزیادہ آواز نکالنے کی کوشش کی۔

ٹیم نے پھر 84 بچوں کو اسپتال بلایا اور ایک مخصوص خاموش کمرے میں سلادیا۔ بعدازاں خاموشی کے ساتھ لے جا کر ان کا ایم آر آئی کیا اور ان کے دماغوں میں مائیلِن کی مقدار کی پیمائش کی۔

جیسے جیسے دماغ کی نشو نما ہوتی ہے مائیلِن کی مقدار بڑھتی ہے۔ تاہم، ٹیم کو معلوم ہوا کہ 30 ماہ کے بچے جن سے زیادہ مقدار میں گفتگو کی گئی تھی اس کا تعلق دماغ میں زبان سے متعلق ہ راہ داریوں میں مائیلِن کی زیادہ مقدار سے تھا۔اس کے برعکس چھ ماہ کے بچوں میں مائیلِن کی مقدار کم تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں