شہباز قلندر مزارکا ترقیاتی کام جلد مکمل کیا جائے ناریجو
کام کی سست رفتاری پر اظہار برہمی،ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کا اجلاس سے خطاب۔
ڈویژنل کمشنر حیدرآباد احمد بخش ناریجو نے سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر جاری ترقیاتی کام کی سست رفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ مزار کے اندر جاری سنہری ٹائلز سمیت کاشی، فریسکو کے کام کو دو سے تین ماہ میں مکمل کریں۔
مزارکے ترقیاتی کاموں میں سست روی کی اصل وجہ کنسلٹنٹ اور ٹھیکیدار کا مسلسل غیر حاضر رہنا ہے جنہیں سائٹ پر حاضر رہنے پر پابند بنایا جائے۔ اپنے کیمپ آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوںنے افسران پر واضح کیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس پروجیکٹ کی تکمیل میں دلچسپی لے رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی مزارکے ترقیاتی کاموں میں سست رفتاری کا نوٹس لیا ہے۔
کام کی سست رفتار سے نا صرف پروجیکٹ کے اخراجات بڑھ رہے ہیں بلکہ زائرین کو بھی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ڈویژنل کمشنر نے پروجیکٹ ڈائریکٹر اورکنسلٹنٹ کو ہدایت کی کہ وہ سیہون میں کیمپ آفس قائم کر کے ہفتے میں 5سے6 دن وہاں موجود رہیں جبکہ وہ خود ہفتے میں 2مرتبہ مزار پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے اور کوتاہی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔ ناریجو نے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے اس پروجیکٹ کیلیے 44 ملین روپے جاری کیے ہیں۔