پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
سابق وزیر مملکت کو گزشتہ ماہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے دبئی جانے سے روک دیا گیا تھا
ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کی درخواست لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، گرفتاری سے بچ نکلے
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گزشتہ ماہ بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں قومی ائرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جانے سے روکا گیا تھا۔